پشاور۔ 26 جنوری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت چیئرمین حاجی عنایت اللہ بلوچ زندانی کی وفات پر تعزیت کے لیے ان کی رہائش گاہ کا دورہ کیا ۔ گورنر ہاؤس پشاور سے جاری بیان کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے مرحوم کے فرزند اور دیگر لواحقین سے گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حاجی عنایت …
گورنر خیبرپختونخوا کی ڈی آئی خان میں حاجی عنایت اللہ بلوچ زندانی کے گھر آمد، پسماندگان سے تعزیت کا اظہار کیا

مزید خبریں
پشاور۔ 26 جنوری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت چیئرمین حاجی عنایت اللہ بلوچ زندانی کی وفات پر تعزیت کے لیے ان کی رہائش گاہ کا دورہ کیا ۔ گورنر ہاؤس پشاور سے جاری بیان کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے مرحوم کے فرزند اور دیگر لواحقین سے گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حاجی عنایت اللہ کی وفات سے پیدا خلا مشکل سے پورا ہوگا ۔
ان کا کہنا تھا کہ مرحوم انتہائی مخلص ، شفیق اور انسانیت دوست مزاج کے حامل انسان تھے ، ان کی پیپلز پارٹی سے وابستگی مثالی رہی ۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔








