اسلام آباد۔26جنوری (اے پی پی):چین کی جانب سے پاکستان کے لیے امدادی سامان کی چوتھی کھیپ بحری جہاز کے ذریعے کراچی پہنچ گئی ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق حالیہ امدادی کھیپ میں ایک ہزار سلیپنگ بیگز، 14 ہزار خیمے اور 12 ہزار کمبل شامل ہیں جنہیں ٹرکوں کے ذریعے این ڈی ایم اے کے کراچی ویئرہاؤس منتقل کر دیا گیا ہے۔این ڈی ایم اے کے میڈیا ونگ کے …
چین کی جانب سے پاکستان کے لیے امدادی سامان کی چوتھی کھیپ بحری جہاز کے ذریعے کراچی پہنچ گئی

مزید خبریں
اسلام آباد۔26جنوری (اے پی پی):چین کی جانب سے پاکستان کے لیے امدادی سامان کی چوتھی کھیپ بحری جہاز کے ذریعے کراچی پہنچ گئی ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق حالیہ امدادی کھیپ میں ایک ہزار سلیپنگ بیگز، 14 ہزار خیمے اور 12 ہزار کمبل شامل ہیں جنہیں ٹرکوں کے ذریعے این ڈی ایم اے کے کراچی ویئرہاؤس منتقل کر دیا گیا ہے۔این ڈی ایم اے کے میڈیا ونگ کے مطابق اس سے قبل 26 دسمبر 2025 کو چین سے موصول ہونے والی تیسری امدادی کھیپ میں 100 کشتیاں، 5 ہزار خیمے اور 8 ہزار کمبل شامل تھے۔
4 اکتوبر 2025 کو آنے والی دوسری کھیپ میں 16 ہزار کمبل، 700 خیمے، ایک ہزار لائف جیکٹس اور 4 ہزار سلیپنگ بیگز فراہم کیے گئے تھے، جبکہ 28 ستمبر 2025 کو موصول ہونے والی پہلی امدادی کھیپ میں 9 ہزار کمبل اور 300 خیمے شامل تھے۔این ڈی ایم اے کے مطابق چین سے موصول ہونے والی چاروں امدادی کھیپوں میں مجموعی طور پر 45 ہزار کمبل، 20 ہزار خیمے، 100 کشتیاں، ایک ہزار لائف جیکٹس اور 5 ہزار سلیپنگ بیگز پاکستان کو فراہم کیے جا چکے ہیں۔
این ڈی ایم اے نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنے تمام وسائل آفات سے متاثرہ افراد کے لیے بروئے کار لا رہا ہے اور متاثرہ علاقوں میں ضرورت کے مطابق امدادی سامان کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔








