آئی جی پنجاب کی پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات

لاہور۔26جنوری (اے پی پی):سنٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔اس موقع پر انہوں نے ملازمین کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔ آئی جی پنجاب نے اے ایس آئی علی احمد کی ٹرانسفر منسوخی کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون کو فوری ریلیف کی ہدایت کی، غازی کانسٹیبل …

لاہور۔26جنوری (اے پی پی):سنٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔اس موقع پر انہوں نے ملازمین کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔ آئی جی پنجاب نے اے ایس آئی علی احمد کی ٹرانسفر منسوخی کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون کو فوری ریلیف کی ہدایت کی، غازی کانسٹیبل محمد جمیل کی سرکاری رہائش سے متعلق درخواست پر اے آئی جی ڈویلپمنٹ کو اقدامات کرنے کا حکم دیا گیا،

سب انسپکٹر محمد ریاض بھٹی کے بیٹے کے لیے اسکالرشپ کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی، مرحوم ڈی ایس پی ملک گل نواز کے بیٹے کی پنشن ادائیگی سے متعلق درخواست پر بھی ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس ، سب انسپکٹر فدا محمد کے بیٹے کی طبی مالی امداد کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس، جبکہ کانسٹیبل محمد اقبال کی پروموشن سے متعلق درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو ریلیف فراہم کرنے کا حکم دیا گیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی نے ڈسپلن، ایڈمنسٹریشن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلق دیگر درخواستوں پر بھی متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔