راولپنڈی۔26جنوری (اے پی پی):نیو ٹاؤن پولیس نے تین روز قبل پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے والے گینگ کے ایک اور رکن کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی تین مسروقہ گاڑیاں برآمد کر لی گئی ہیں جس کے بعد گینگ سے برآمد ہونے والی گاڑیوں کی مجموعی تعداد چار ہو گئی ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق مذکورہ گینگ نے چند روز قبل ملیہ پارک …
نیو ٹاؤن پولیس نے تین روز قبل پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے والے گینگ کے ایک اور رکن کو گرفتار کر لیا

مزید خبریں
راولپنڈی۔26جنوری (اے پی پی):نیو ٹاؤن پولیس نے تین روز قبل پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے والے گینگ کے ایک اور رکن کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی تین مسروقہ گاڑیاں برآمد کر لی گئی ہیں جس کے بعد گینگ سے برآمد ہونے والی گاڑیوں کی مجموعی تعداد چار ہو گئی ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق مذکورہ گینگ نے چند روز قبل ملیہ پارک کے قریب پولیس پارٹی پر فائرنگ کی تھی تاہم پولیس نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کا تعاقب جاری رکھا۔
تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ یہ ملزمان ماسٹر کی (چابی) کی مدد سے گاڑیاں چراتے تھے اور بعد ازاں انہیں کشمیر اور دیگر اضلاع میں لے جا کر فروخت کر دیتے تھے۔ ایس پی راول سعد ارشد نے بتایا کہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور اس سے ہونے والی انکشافات کی روشنی میں دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زیر حراست ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جا سکے۔








