راولپنڈی۔26جنوری (اے پی پی):راولپنڈی پولیس کا پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن بھرپور انداز میں جاری ہے۔ گزشتہ 11 روز کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے 172 پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق زیر حراست افراد میں 85 مرد، 83 خواتین اور 4 خواجہ سرا شامل ہیں۔ سی پی او نے بتایا کہ پیشہ ور گداگروں کے خلاف مؤثر کارروائی کے لیے …
راولپنڈی پولیس کا پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن بھرپور انداز میں جاری

مزید خبریں
راولپنڈی۔26جنوری (اے پی پی):راولپنڈی پولیس کا پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن بھرپور انداز میں جاری ہے۔ گزشتہ 11 روز کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے 172 پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق زیر حراست افراد میں 85 مرد، 83 خواتین اور 4 خواجہ سرا شامل ہیں۔ سی پی او نے بتایا کہ پیشہ ور گداگروں کے خلاف مؤثر کارروائی کے لیے خصوصی اسکواڈز تشکیل دیے گئے ہیں جو شہر بھر میں مسلسل کارروائیاں کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مصروف سڑکوں اور شاہراہوں پر گداگری کی روک تھام کے لیے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے کیونکہ پیشہ ور گداگر نہ صرف ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بنتے ہیں بلکہ شہریوں کے لیے بھی شدید زحمت کا باعث ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیشہ ور گداگروں میں سے بیشتر افراد چوری، منشیات فروشی اور دیگر جرائم میں بھی ملوث پائے گئے ہیں۔ سی پی او نے واضح کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق راولپنڈی بھر میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن آئندہ بھی بلا تعطل جاری رہے گا تاکہ شہریوں کو محفوظ اور پرامن ماحول فراہم کیا جا سکے۔








