وزیراعظم کی اردن کے شاہ عبداللہ دوم کے ساتھ ملاقات

174

اقوام متحدہ ۔ 20 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72ویں اجلاس کے موقع پر اردن کے شاہ عبداللہ دوم کے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماﺅں نے سیاسی، معاشی اور دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔