وفاقی وزیر سینیٹر مشاہد اللہ خان سے یورپین یونین کے سفیر فینکوئس کاوٹین کی ملاقات

79

اسلام آباد ۔ 20 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان سے پاکستان میں یورپین یونین کے سفیر فینکوئس کاوٹین نے بدھ کو وفاقی وزارت موسمیاتی تبدیلی میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران یورپین یونین کے پاکستان میں سفیر نے وفاقی وزیر مشاہد اللہ خان کو موسمیاتی خطرات خاص کر سیلابی تباہ کاریوں سے نمٹنے کےلئے پاکستان کی مزید مالی و تکنیکی مدد کی یقین دہانی کرائی۔یورپین یونین کے سفیر نے وفاقی وزیر مشاہد اللہ خان کو پاکستان میں مختلف سطح پر ہائیڈروپاور، ماحول دوست ویسٹ مینجمنٹ، جینڈر ڈویلپمنٹ، موسمیاتی تبدیلی، ماحولیات، پینے کا پانی اور صفائی ستھرائی کے جاری منصوبے کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔