مالی سال 2017-18ءمیں سمندری خوراک کی برآمدات میں 20 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا، ادارہ شماریات

110
ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد ۔ 21 ستمبر (اے پی پی) مالی سال 2017-18ءمیں سمندری خوراک کی قومی برآمدات میں 20 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ جولائی اور اگست کے دوران سمندری خوراک کی ملکی برآمدات میں 3 ہزار میٹرک ٹن کے اضافہ سے برآمدات کا حجم 13 ہزار 648 میٹرک ٹن تک بڑھ گیا ہے