اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) حج کے بعد حاجیوں کی وطن واپسی کاسلسلہ جاری ہے، اب تک 345 پروازوں کے ذریعے سرکاری سکیم کے تحت فریضہ حج ادا کرنے والے 72ہزار حجاج وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق پاکستان پہنچنے والے حاجیوں میں مدینہ منسورہ ایئرپورٹ سے 8ہزار حجاج بھی شامل ہیں۔حج کے دوران حجازمقدس میں ڈیوٹی سر انجام دینے والے معاونین میں سے بھی 767 معاونین وطن واپس آگئے ہیں۔ حجاز مقدس میں راستہ بھولنے والے 378 پاکستانی حجاز اور گم ہونے والے 1200 بیگز بھی متعلقہ مقامات پر پہنچائے گئے ہیں۔