صدر مملکت کا انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کی تقریب سے خطاب

101
APP36-22 ISLAMABAD: September 22 - President Mamnoon Hussain addressing the Islamabad-based Alumni of IBA during a dinner at the Aiwan-e-Sadr. APP

اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ تعلیمی شعبے کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے کارپوریٹ سیکٹر اپنے مشاہدات اور تجربات کو بروئے کار لائے اور جامعات حقیقی ترقی کے لیے اطلاقی تحقیق پر توجہ دیں تاکہ مستقبل میں رونما ہونے والی تیز رفتار ترقی کا ساتھ دیا جا سکے۔ صدر مملکت نے یہ بات ایوان صدر میں انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن(آئی بی اے) کے سابقہ طلبہ و طالبات کے اعزاز میں دی گئی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر، ڈاکٹر فر خ اقبال ڈین و ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن ، ممبربورڈ آف گورنرز شاہد شفیق نے بھی خطاب کیا۔صدر مملکت نے کہا کہ کارپوریٹ سیکٹر پیشہ ورانہ سرگرمیوں کے سلسلے میں دنیا بھر سے منسلک رہتاہے۔