
اسلام آباد ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) پاک بحریہ نےسی کنگ ہیلی کاپٹر سے میزائل فائر کرنے کا کامیاب تجربہ کیاہے،فضا سے پانی میں اینٹی شپ میزائل فائر کیا گیا جس نے کامیابی سے ہدف کو نشانہ بنایا۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق کھلے سمندر میں ہیلی کاپٹر سے اینٹی شپ میزائل نے کامیابی سے ہدف کو نشانہ بنایا۔میزائل تجربہ شمالی بحریہ عرب میں کیا گیا۔نیول چیف ایڈمرل ذکاءاللہ نے اس کامیاب تجربہ پر پاک بحریہ کو مبارکباد دی ہے۔