برسٹول ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) ویسٹ انڈین ٹیم کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل کو انگینڈ کے خلاف تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ کیلئے فٹ قرار دے دیا گیا۔ گیل دوسرے ون ڈے سے قبل ہیمسٹرنگ انجری میں مبتلا ہوئے تھے جس کے باعث ان کی تیسرے ون ڈے میں شرکت غیر یقینی صورتحال کا شکار تھی۔