کوئٹہ۔ 06 فروری (اے پی پی):آل کوئٹہ بلوچستان سپورٹس بورڈ فٹسال ٹورنامنٹ کامیابی کیساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کے زیراہتمام اور بلوچستان فٹبال ایسوسی ایشن کے زیر نگرانی یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ٹورنامنٹ کا فائنل میچ اور سیمی فائنل میچز ایوب سپورٹس کمپلکس کے پی ایس بی جمنازیم میں منعقد ہوئے۔ ٹورنامنٹ کے فیصلہ کن میچز یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر منعقد کرنے کا …
آل کوئٹہ بلوچستان سپورٹس بورڈ فٹسال ٹورنامنٹ کامیابی کیساتھ اختتام پذیر ہوگیا

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 06 فروری (اے پی پی):آل کوئٹہ بلوچستان سپورٹس بورڈ فٹسال ٹورنامنٹ کامیابی کیساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کے زیراہتمام اور بلوچستان فٹبال ایسوسی ایشن کے زیر نگرانی یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ٹورنامنٹ کا فائنل میچ اور سیمی فائنل میچز ایوب سپورٹس کمپلکس کے پی ایس بی جمنازیم میں منعقد ہوئے۔ ٹورنامنٹ کے فیصلہ کن میچز یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر منعقد کرنے کا مقصد کشمیری عوام کیساتھ اظہار یکجہتی کرنا تھا۔ فائنل میچ پاک ہزارہ ٹاؤن فٹسال کلب اور ہزارہ لاچین فٹسال کلب کے مابین کھیلا گیا دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاک ہزارہ ٹاؤن کلب نے 4 کے مقابلے میں 5 گول سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کیا ۔اس سے قبل پہلا سیمی فائنل کوئٹہ اکیڈمی شیخ ماندہ اور پاک ہزارہ ٹاؤن کلب کے مابین کھیلا گیا جبکہ دوسرا سیمی فائنل طاہر آغا فٹسال کلب اور ہزارہ لاچین فٹسال کلب کے مابین کھیلا گیا۔
اس موقع پر تماشائیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جو میچز سے خوب محظوظ ہوئے فائنل میچ کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل کھیل بلوچستان ڈاکٹر یاسر خان بازئی تھے ان کے ہمراہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایکٹیوٹیز محمد آصف لانگو، پی ایس ٹو سیکرٹری اسپورٹس محمد صادق بڑیچ، جمال لانگو، عبداللہ رند، مس اختر، محمد ہاشم، ماما منیر، ماما سلطان بڑیچ، کوئٹہ ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن اور بلوچستان فٹبال ایسوسی ایشن کے عہدیداران و دیگر موجود تھے فائنل میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی نے ٹرافیاں، میڈلز اور شیلڈز دی، فاتح ٹیم کو ٹرافی کیساتھ تین لاکھ روپے جبکہ رنر اپ ٹیم کو ٹرافی کیساتھ ایک لاکھ روپے دیئیگئے، ٹورنامنٹ کے بہترین اسکورر اور بہترین گول کیپر کو پچاس، پچاس ہزار روپے دیئے گئے
آخر میں ڈائریکٹر جنرل کھیل یاسر بازئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ کا مقصد نوجوانوں کو کھیلوں کے ذریعے مصروف رکھنا ہے اس وقت سردیوں کی چھٹیاں ہیں تو فٹسال کیساتھ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ بھی منعقد کیا گیا دونوں ٹورنامنٹ میں ہزاروں کی تعداد میں کھلاڑیوں نے شرکت کی میچز کے دوران تماشائیوں نے بھی بھرپور شرکت کی، یومِ یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہم ہر سال یہ دن مناتے ہیں تاکہ دنیا کو پیغام دیں کہ پاکستانی قوم اپنے کشمیری عوام کے ساتھ تب تک کھڑی ہے جب تک کشمیر آزاد نہیں ہو جاتا اس دن کی مناسبت سے ہم نے ٹورنامنٹ کا فائنل میچ منعقد کیا انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ کھیل آئندہ بھی مختلف کھیلوں کے ٹورنامنٹس کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جا سکیں۔








