لاہور۔7فروری (اے پی پی):چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) محسن نقوی نے پاکستان کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں نیدرلینڈز کے خلاف پہلے میچ میں جیت میں اہم ترین کردار ادا کرنے والے فہیم اشرف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پاکستان کی کامیابی آل رائونڈر فہیم اشرف کے جڑواں بیٹوں کے نام کر دی۔ کولمبو میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے …
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیدرلینڈز کے خلاف کامیابی فہیم اشرف کے جڑواں بیٹوں کے نام کر دی

مزید خبریں
لاہور۔7فروری (اے پی پی):چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) محسن نقوی نے پاکستان کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں نیدرلینڈز کے خلاف پہلے میچ میں جیت میں اہم ترین کردار ادا کرنے والے فہیم اشرف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پاکستان کی کامیابی آل رائونڈر فہیم اشرف کے جڑواں بیٹوں کے نام کر دی۔ کولمبو میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیدرلینڈز کو 3 وکٹوں سے شکست دی۔
نیدرلینڈز نے پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورزمیں 147 رنز بنائے اور پوری ٹیم آئوٹ ہو گئی۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اننگز کا آغاز اچھا رہا، تاہم مڈل آرڈر دبا ئوکا شکار ہو گیا ۔پاکستان کو آخری دو اوورز میں 29 رنز درکار تھے، ایسے نازک موقع پر فہیم اشرف نے ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 19ویں اوور میں 3 شاندار چھکوں کی مدد سے 24 رنز سکور کر کے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ آخری اوور میں فہیم اشرف نے چوکا لگا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔فہیم اشرف نے 11 گیندوں پر ناقابل شکست 29 رنز بنائے، انہیں شاندار کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
ان کی دلیرانہ اننگز کی بدولت پاکستان نے نیدرلینڈز کے خلاف شکست سے بچتے ہوئے ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔میچ کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر فہیم اشرف کے جڑواں بچوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ نیدرلینڈز کی ٹیم نے بہت اچھا کھیل پیش کیا، آج کی یہ خوبصورت فتح فہیم اشرف کے جڑواں بیٹوں کے نام کرتا ہوں۔








