اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) اگست 2017ءکے دوران مصالحہ جات کی قومی درآمدات میں 76 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق اگست 2017ءکے دوران مصالحہ جات کی درآمدات کا حجم 19.73 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 11.15 ملین ڈالر کے مصالحہ جات درآمد کئے گئے تھے۔