پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا کرکٹ ٹیسٹ میچ ( جمعرات سے) شروع ہو گا

87
پاکستان سری لنکا

ابوظہبی ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ جمعرات سے ابوظہبی میں شروع ہو گا، یونس خان اور مصباح الحق کی ریٹائرمنٹ کے بعد یہ گرین شرٹس کی پہلی سیریز ہو گی اور سرفراز احمد پہلی بار ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔