خیبر کے علاقے باڑہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے پُرامن احتجاج پر تحریک انصاف کے کارکنوں کا مبینہ حملہ غیر جمہوری فعل ہے، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی

پشاور۔ 14 فروری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے خیبر کے علاقے باڑہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے پُرامن احتجاج پر تحریک انصاف کے کارکنوں کے مبینہ حملے کو غیر جمہوری قرار دیا ہے ۔ گونر ہائوس سے جاری بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ تیراہ متاثرین کے حوالے سے عوامی نیشنل پارٹی کے پُرامن احتجاج پر حملہ تحریک انصاف کی آمرانہ ذہنیت کی عکاسی کرتا …

پشاور۔ 14 فروری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے خیبر کے علاقے باڑہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے پُرامن احتجاج پر تحریک انصاف کے کارکنوں کے مبینہ حملے کو غیر جمہوری قرار دیا ہے ۔ گونر ہائوس سے جاری بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ تیراہ متاثرین کے حوالے سے عوامی نیشنل پارٹی کے پُرامن احتجاج پر حملہ تحریک انصاف کی آمرانہ ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے ایک غیر جمہوری اور غیر قانونی حرکت پر کارروائی کے بجائے الٹا حملہ آوروں کی سرپرستی اور عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں کے خلاف کارروائی کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔