وزیرِ اعظم کی لیپ ٹاپ سکیم کے تحت علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس ملتان میں تقریب ،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود مہمان خصوصی تھے

ملتان۔ 14 فروری (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی لیپ ٹاپ سکیم فیز 4 کے تحت علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس ملتان میں جنوبی پنجاب کے 5 ریجنز کے ہونہار طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود تھے، ڈائریکٹر جنرل ریجنل سروسز ڈاکٹر ملک توقیر احمد خان نے …

ملتان۔ 14 فروری (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی لیپ ٹاپ سکیم فیز 4 کے تحت علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس ملتان میں جنوبی پنجاب کے 5 ریجنز کے ہونہار طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود تھے، ڈائریکٹر جنرل ریجنل سروسز ڈاکٹر ملک توقیر احمد خان نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر شیر محمد (ڈین فیکلٹی آف سائنسز)، رجسٹرار میجر راجہ عمر یونس، ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئرز سید غلام کاظم علی اور ریجنل ڈائریکٹر ملتان غلام حسین کھوسہ بھی موجود تھے۔تقریب میں ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، وہاڑی اور رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے 246 طلباء و طالبات میں شفاف انداز اور میرٹ کی بنیاد پر لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے۔

وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی 155 جامعات میں سے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے طلبہ کو ایک لاکھ لیپ ٹاپس میں سے 2500 سے زائد فراہم کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں دنیا بھر کے تعلیمی ادارے تیزی سے ڈیجیٹلائزیشن کی طرف منتقل ہو رہے ہیں۔ا ن کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی 50 برس سے فاصلاتی و ڈیجیٹل نظام کے ذریعے طلباء و طالبات کو تعلیم فراہم کر رہی ہے جو ایک منفرد اعزاز ہے۔ڈائریکٹر جنرل ریجنل سروسز ڈاکٹر ملک توقیر احمد خان نے اس موقع پر کہا کہ لیپ ٹاپس کی فراہمی سے طلبا و طالبات کو اپنے تعلیمی مقاصد کے حصول، آن لائن لرننگ اور ریسرچ سرگرمیوں میں خاطر خواہ مدد ملے گی۔