اسلام آباد۔14فروری (اے پی پی):بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی ) نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے بنگلہ دیش کے پارلیمانی انتخابات میں کامیابی پر تہنیتی پیغام اور نیک تمنائوں پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ ہفتے کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی نے کہا کہ بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان تعلقات کی ایک مشترکہ …
بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کا صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے انتخابات میں کامیابی پر تہنیتی پیغام اور نیک تمنائوں پر اظہار تشکر

مزید خبریں
اسلام آباد۔14فروری (اے پی پی):بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی ) نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے بنگلہ دیش کے پارلیمانی انتخابات میں کامیابی پر تہنیتی پیغام اور نیک تمنائوں پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔
ہفتے کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی نے کہا کہ بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان تعلقات کی ایک مشترکہ تاریخ ہے جس میں چیلنجز اور تعاون دونوں شامل رہے ہیں تاہم دونوں ممالک کے عوام نے ہمیشہ مکالمے، باہمی احترام اور علاقائی روابط کو اہمیت دی ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ بی این پی کو امید ہے کہ آنے والے سالوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعمیری تعلقات کو مزید مضبوط ، اقتصادی تعاون اور عوامی سطح پر روابط کو فروغ اور ایک پرامن و خوشحال جنوبی ایشیا کےلئے مشترکہ طور پر کام کیا جائے گا۔








