اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روہنگیا مسلمانوں پر مظالم سے متعلق اجلاس (کل) ہوگا

113

اقوام متحدہ ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے بحران کو زیر بحث لانے کےلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس (کل) جمعرات کو ہوگا۔ العربیہ ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل آنتونیو گوترس اجلاس سے خطاب کریںگے۔ یہ اجلاس سات ممالک کی درخواست پر بلایا گیا ہے ان میں امریکہ، فرانس، برطانیہ، مصر، قازخستان، سینیگال اور سویڈن شامل ہیں۔