- Advertisement -
نیویارک ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کے مسئلہ کے پر امن حل کے لئے سہولت مہیا کرنے اور امریکا کے ساتھ مل کر افغان سرحد پر موثر مینجمنٹ کے لئے تیار ہے تاکہ دہشت گردوں کی مداخلت روکی جا سکے۔ وہ گزشتہ روز ایشیا سوسائٹی سے خطاب کررہے تھے۔ وزیر خارجہ ان دنوں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72 ویں اجلاس میں شرکت کے لئے نیو یارک میں ہیں۔ افغانستان کی تمام بیماریوں کے لئے پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانا درست نہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ماضی میں افغانستان کے مسئلہ کے سیاسی حل کے لئے ہر ممکنہ سہولیات مہیا کرچکا ہے جبکہ پاکستان نے یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ اس کی سر زمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں کرنے دیں گے ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=71290
- Advertisement -