31.6 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومقومی خبریںصحافیوں کو احتساب عدالت میں سماعت کے دوران کوریج کی اجاز ت...

صحافیوں کو احتساب عدالت میں سماعت کے دوران کوریج کی اجاز ت ہونی چاہئے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ صحافیوں کو احتساب عدالت میں سماعت کی کوریج کی اجاز ت ہونی چاہئے ۔حکومت اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد کی طرف سے اس طرح کے کوئی احکامات جاری نہیں کئے گئے ہیں ۔بدھ کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملزم کو کاپیاں فراہم کئے جانے کے سات دن بعد فرد جرم عا ئد ہوتی ہے تاہم عدالت نے ہماری استدعا مسترد کر دی ہے۔ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے بتایا کہ اسحاق ڈار پر فرد جرم عائد کی گئی ہے عدالت نے دو گواہوں کو طلب کیا ہے۔عدالت نے 4 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ دو بینک آفیسران کو طلب کیا گیا ہے جن کا تعلق لاہور سے ہے۔نیب کی جانب سے 28 گواہوں کی فہرست عدالت میں پیش کی گئی ہے ۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اوپن ٹرائل ہے میڈ یا کو اجازت ہونی چاہیے حکومت اور ہماری لیڈ ر شپ کی طرف سے اس حوالے سے رکاوٹ کے احکامات جاری نہیں کئے گئے ہیں ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=71312

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں