- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی)پاکستان آئندہ برس شیڈول ڈیوس کپ ٹائی ایشیا اوشنیا زون گروپ ون میں کوریا کے مدمقابل ہو گا، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹائی 2 سے 4 فروری تک کھیلی جائے گی، پاکستان نے ڈیوس کپ ٹائی ایشیا اوشنیا زون گروپ ٹو کے تیسرے مرحلے میں تھائی لینڈ کو شکست دے کر گروپ ون کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔ بی این پی پری باس، لندن میں گزشتہ روز ڈیوس کپ ٹائی اور فیڈ کپ 2018ءکے ڈراز کا اعلان کر دیا گیا جس کے تحت پاکستانی ٹیم کو گروپ ون کے ابتدائی راﺅنڈ میچ میں کوریا کا چیلنج درپیش ہو گا، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹائی 2 سے 4 فروری تک کھیلی جائے گی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=71474
- Advertisement -