واشنگٹن ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل کو الیکشن میں کامیابی پرمبارک باد دی ہے ۔ امریکی میڈیا نے وائٹ ہاوس کی طرف سے جاری بیان کے حوالہ سے بتایا ہے کہ صدر ٹرمپ نے انجیلا مرکل کو ٹیلیفون کرکے مبارک باد دی۔اس دوران دونوںرہنماﺅں نے مشرق وسطی میں ایران کی سرگرمیوں کی مخالفت کرنے اور جوہری معاہدے سے متعلق بات چیت کی۔ اس کے علاوہ ایران کے میزائل پروگراموں اوراس کی جانب سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد نہ کرنے جیسے امور پر بھی بات چیت ہوئی۔