سپریم کورٹ میں سابق ایم ڈی پی ٹی وی سے متعلق عملدرآمد کیس کی سماعت ملتوی

اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی):سپریم کورٹ میں سابق منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی وی عطاالحق قاسمی سے متعلق عملدرآمد کیس کی سماعت جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔سماعت کے دوران عطاالحق قاسمی اور فواد حسن فواد کی جانب سے وکیل کاشف ملک پیش ہوئے۔ وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کا اصل فیصلہ نظرِ ثانی میں ختم ہوچکا ہے۔اس پر جسٹس نعیم اختر …

اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی):سپریم کورٹ میں سابق منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی وی عطاالحق قاسمی سے متعلق عملدرآمد کیس کی سماعت جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔سماعت کے دوران عطاالحق قاسمی اور فواد حسن فواد کی جانب سے وکیل کاشف ملک پیش ہوئے۔ وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کا اصل فیصلہ نظرِ ثانی میں ختم ہوچکا ہے۔اس پر جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیئے کہ نظرِ ثانی منظور ہونے کے بارے میں عدالت کو علم نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ پر مکمل اعتماد ہے لیکن فیصلے کی کاپی عدالت کو فراہم کی جانی چاہیے۔ جسٹس نعیم اختر افغان نے استفسار کیا کہ یہ نظرِ ثانی کس بینچ نے منظور کی؟وکیل نے جواب دیا کہ غالباً یہ فیصلہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا ہے۔عدالت نے قرار دیا کہ اس معاملے میں اٹارنی جنرل کو طلب کیا جائے۔ جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیے کہ اٹارنی جنرل سے پوچھ لیتے ہیں کہ کیس کو آگے چلانا ہے یا نہیں۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی۔

 

مزید خبریں