اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔بدھ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 12 ہزار کیوسک اور اخراج 35 ہزار کیوسک،دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 7 ہزار 100 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 13 ہزار 900 …
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔بدھ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 12 ہزار کیوسک اور اخراج 35 ہزار کیوسک،دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 7 ہزار 100 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 13 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 13 ہزار 900 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 8 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 60 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 6 ہزار 100 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
بیراجوں کی صورتحال کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد 52 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 46 ہزار 200 کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 31 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 30 ہزار کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد 32 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 32 ہزار کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد 40 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 36 ہزار 300 کیوسک، سکھر بیراج میں پانی کی آمد 35 ہزار کیوسک اور اخراج 9 ہزار 600 کیوسک، کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 5 ہزار 400 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک، تریموں بیراج میں پانی کی آمد 35 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 25 ہزار 300 کیوسک اور پنجند بیراج میں پانی کی آمد 15 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 8 ہزار 300 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
آبی ذخائر کے اعدادوشمار کے مطابق تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1475.14 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.018 ملین ایکڑفٹ۔ منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1174.25 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.802 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزر وائر میں پانی کی موجودہ سطح 642.30 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.070 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔








