لاہو۔ریکم اکتوبر (اے پی پی )کامن ویلتھ گیمز کی مشعل( کوئنز بیٹن ریلے) کی پاکستان آمد کے سلسلہ میں تقریب (کل)2اکتوبر کو حضوری باغ لاہور میں صبح نو بجے ہوگی ،دوسری تقریب دو اکتوبر کو ہی تین بجے سٹی سکول ڈی ایچ اے کیمپس میں ہوگی ،پی او اے کے مطابق مشعل کی پاکستان آمد کے سلسلہ میں تقریبات کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ،میڈیا کو آج ہونے والی تقریب میں شرکت کےلئے ہفتہ کی رات دعوت نامے جاری کردیئے گئے تھے،کامن ویلتھ گیمز کی مشعل کو چاررکنی ٹیم پاکستان لے کر آئی ہے ،کامن ویلتھ گیمز چار اپریل سے 11اپریل تک گولڈ کوسٹ آسٹریلیا میں ہوں گی ۔