ابوظہبی۔یکم اکتوبر(اے پی پی) پاکستانی سپنرز نے سری لنکا کے خلاف جاری پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کو دلچسپ بنا دیا، سری لنکا نے چوتھے روز کھیل کے اختتام تک اپنی دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 69 رنز بنا لئے اور اسے گرین شرٹس کے خلاف مجموعی طور پر 66 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے، کوسل مینڈس 16 اور سرنگا لکمل 2 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، یاسر شاہ نے 2 جبکہ اسد شفیق اور حارث سہیل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی، دریں اثناءپاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 422 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی تھی اور اسے آئی لینڈرز کے خلاف تین رنز کی برتری حاصل تھی، اظہر علی 85 اور حارث سہیل 76 رنز بنا کر نمایاں رہے، ہیراتھ نے 5 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔