اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 256 خضدار میں 5 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخاب کیلئے جاری کئے گئے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ آفیسران کی تقرری کر دی ہے۔ پیر کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضدار رحمت بلوچ کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر تعینات کیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ الیکشن کمشنر …
الیکشن کمیشن : حلقہ این اے 256 خضدار میں 5 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخاب کیلئےمانیٹرنگ آفیسران کی تقرری کر دی

مزید خبریں
اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 256 خضدار میں 5 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخاب کیلئے جاری کئے گئے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ آفیسران کی تقرری کر دی ہے۔
پیر کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضدار رحمت بلوچ کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر تعینات کیا گیا ہے۔
اسسٹنٹ الیکشن کمشنر خضدار عبدالقیوم کو خضدار ، سپرنٹنڈنٹ ڈپٹی کمشنر آفس ریونیو ڈیپارٹمنٹ خضدار عبدالنبی کو زیدی اور باغبانہ کی مانیٹرنگ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
ایکسیئن پبلک ہیلتھ انجینئرنگ خضدار عبدالرئوف قمبرانی کو وڈھ ، اومچ ، سرونہ اور ارانگی، پرنسپل ڈگری کالج نذیر احمد کو نل اور گریشا جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک خضدار ڈاکٹر انور کو زہری، کارکھ اور مولا کیلئے مانیٹرنگ آفیسر مقرر کیا ہے۔








