صدر مملکت ممنون حسین اوآئی سی کی 13ویں اسلامی سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے ترکی روانہ ہوگئے صدر مملکت کانفرنس سے خطاب کے علاوہ او آئی سی کے رکن ممالک کے بعض رہنماﺅں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے

207

اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین اوآئی سی کی 13ویں اسلامی سربراہ کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کے لئے بدھ کو استنبول روانہ ہوگئے جو 10سے 15اپریل تک ترکی کی میزبانی میں منعقد ہو رہی ہے۔ صدر مملکت تین روزہ دورے کے دوران سربراہ کانفرنس سے خطاب کے علاوہ او آئی سی کے رکن ممالک کے بعض رہنماﺅں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔