جنوبی افریقہ کا بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان

86
south-africa-vs-bangla

کیپ ٹاﺅن ۔ 05 اکتوبر (اے پی پی) کرکٹ ساﺅتھ افریقہ کی سلیکشن کمیٹی نے بنگلہ دیش کے خلاف شیڈول ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا، یہ فاف ڈوپلیسی کی بطور ون ڈے کپتان پہلی آسائنمنٹ ہو گی، انہیں ڈی ویلیئرز کی جگہ یہ ذمہ داری دی گئی تھی، جے پی ڈومینی جنہوں نے حال ہی میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا پروٹیز ون ڈے سکواڈ کے مڈل آرڈر کا حصہ ہوں گے