ریاض۔29مارچ (اے پی پی):سعودی عرب میں ’’حرا عید فیسٹیول‘‘ اختتام پذیر ہو گیا جس میں 30 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔اردو نیوز نے ایس پی اے کے حوالے سے بتایا کہ حرا عید فیسٹیول ایک منفرد ثقافتی اور ورثے کے ماحول میں اختتام پذیر ہوا جو مکہ میں ثقافتی مقامات کی بڑھتی ہوئی کشش کی عکاسی کرتا ہے۔فیسٹیول میں متنوع سرگرمیاں شامل تھیں جن میں ثقافتی پروگرام اور …
سعودی عرب میں ’’حرا عید فیسٹیول‘‘ اختتام پذیر، 30 ہزار افراد کی شرکت

مزید خبریں
ریاض۔29مارچ (اے پی پی):سعودی عرب میں ’’حرا عید فیسٹیول‘‘ اختتام پذیر ہو گیا جس میں 30 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔اردو نیوز نے ایس پی اے کے حوالے سے بتایا کہ حرا عید فیسٹیول ایک منفرد ثقافتی اور ورثے کے ماحول میں اختتام پذیر ہوا جو مکہ میں ثقافتی مقامات کی بڑھتی ہوئی کشش کی عکاسی کرتا ہے۔فیسٹیول میں متنوع سرگرمیاں شامل تھیں جن میں ثقافتی پروگرام اور مختلف نوعیت کے انٹرایکٹیو تجربات کی وسیع رینج تھی۔
ان میں سیرت النبوی ﷺ کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا۔غار حرا اور پہلی وحی کے نزول کی تاریخ کے حوالے سے علمی پریزنٹیشن اور جدید بصری ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا۔پروگرام کے مختلف حصوں میں آگاہی ورکشاپس، بصری نمائش اور رہنمائی ٹریکس شامل تھے جبکہ تاریخی و دینی مواقع کی اہمیت سے بھی متعارف کرایا گیا۔
حرا عید فیسٹیول میں شریک افراد نے حرا کلچرل ڈسٹرکٹ میں اسلامی تاریخ کے بارے میں معلومات کی فراہمی، جامع خدمات اور بہترین ماحول پر اطمینان کا اظہار کیا۔منتظمین کا کہنا تھا کہ یہ اقدام معیار زندگی کو بلند کرنے اور مکہ مکرمہ کی ثقافتی اور تاریخی اہمیت کو اجاگر کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔علاوہ ازیں فیسٹیول میں فیملیز اور بچوں کے لیے متعدد لائیو شوز اور عید تھیٹر شامل تھے جو تفریخ، ثقافت اور تعلیم کو یکجا کرتے ہیں۔








