ویتنام میں کشتی الٹنے سے میاں بیوی ہلاک

ویتنام کےصوبے توین کوانگ میں کشتی الٹنے سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔

ہنوئی۔30مارچ (اے پی پی):ویتنام کےصوبے توین کوانگ میں کشتی الٹنے سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق یہ واقعہ اتوار کی رات تقریباً 10 بجے پیش آیا جب ایک شخص، اس کی اہلیہ اور بیٹا کشتی میں سوار تھے کہ تیز ہواؤں کے باعث کشتی الٹ گئی ،بیٹا تیر کر کنارے تک پہنچنے میں کامیاب ہو گیا جبکہ اس کے والدین پانی میں ڈوب گئے ۔12 گھنٹے سے زائد تک جاری رہنے والی تلاش اور ریسکیو کارروائی کے بعد دونوں افراد کی لاشیں برآمد کر لی گئیں ہیں۔