ملک میں اس وقت کوئی نیا آپریشن نہیں ہو رہا، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

اسلام آباد۔2اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت کوئی نیا آپریشن نہیں ہورہا،لوگوں کے جان ومال کے تحفظ کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاروائیاں جاری رہتی ہیں۔جمعرات کو وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی …

اسلام آباد۔2اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت کوئی نیا آپریشن نہیں ہورہا،لوگوں کے جان ومال کے تحفظ کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاروائیاں جاری رہتی ہیں۔جمعرات کو وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ

امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری رہتی ہیں تاہم ملک میں کوئی باقاعدہ آپریشن نہیں ہورہا۔انہوں نے بتایا کہ غربت کے خاتمے کے لئے ڈیٹا کولیکشن اور ری رجسٹریشن ہر تین سال بعد ہوتی ہے،اس میں تمام اعداد وشمار کو دیکھا جاتا ہے۔