وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ازبک ہم منصب بختیار سعیدوف سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد۔2اپریل (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف سے ٹیلیفونک گفتگو کی اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ سعیدوف نے خطے میں امن، استحکام اور کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان کے فعال کردار کو سراہا اور اسلام آباد میں حالیہ چار وزرائے خارجہ کے اجلاس کی …

اسلام آباد۔2اپریل (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف سے ٹیلیفونک گفتگو کی اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ سعیدوف نے خطے میں امن، استحکام اور کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان کے فعال کردار کو سراہا اور اسلام آباد میں حالیہ چار وزرائے خارجہ کے اجلاس کی میزبانی پر پاکستان کی قیادت کی تعریف کی۔

انہوں نے خلیج اور مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان-چین پانچ نکاتی اقدام کی مکمل حمایت کا بھی اظہار کیا۔دونوں رہنمائوں نے حالیہ علاقائی پیش رفت کا جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔