اسلام آباد۔2اپریل (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان اور رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر نے جمعرات کو ملاقات کی ۔ملاقات میں حالیہ علاقائی کشیدگی کے دوران وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں قومی اسمبلی اور قائمہ کمیٹیوں میں …
سردار ایاز صادق سے اعظم نذیر تارڑ، بلال اظہر کیانی، ہارون اختر خان اور سید نوید قمر کی ملاقات
اسلام آباد۔2اپریل (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان اور رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر نے جمعرات کو ملاقات کی ۔ملاقات میں حالیہ علاقائی کشیدگی کے دوران وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
ملاقات میں قومی اسمبلی اور قائمہ کمیٹیوں میں قانون سازی کے امور کو مزید مؤثر بنانے پر بھی غور کیا گیا۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے کفایت شعاری اقدامات سے آگاہ کیا اور کہا کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے فیول اور توانائی کی بچت کے لئے 75 فیصد سرکاری گاڑیوں کو گراؤنڈ کر دیا ہے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ بجلی کی تمام ضروریات گرین پارلیمنٹ سولر سسٹم سے پوری کر رہی ہے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے صرف 200 ملازمین فزیکلی اجلاس کے دوران ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کفایت شعاری اقدامات کے ذریعے 2 ارب روپے تک بچت کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ شرکاء نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے کفایت شعاری اقدامات کو سراہا۔قومی اسمبلی میں قانون سازی کو مزید موثر اور کمیٹیوں کے کردار کو بہتر بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔









