صدرِ مملکت کی بنوں میں ڈومیل پولیس سٹیشن پر خودکش حملے کی مذمت

اسلام آباد۔3اپریل (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں ڈومیل پولیس سٹیشن پر خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔ جمعہ کو ایوانِ صدر کے پریس وِنگ کے مطابق صدرِ مملکت نے کہا کہ ملک میں بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے ناسور کا جڑ سے خاتمہ کیا جانا اولین ترجیح ہے۔انہوں …

اسلام آباد۔3اپریل (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں ڈومیل پولیس سٹیشن پر خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔ جمعہ کو ایوانِ صدر کے پریس وِنگ کے مطابق صدرِ مملکت نے کہا کہ ملک میں بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے ناسور کا جڑ سے خاتمہ کیا جانا اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کیلئے قومی عزم غیر متزلزل ہے۔ صدرِ مملکت نے جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یا بی کے لئے دعا کی۔