اسلام آباد۔3اپریل (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی امد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔جمعہ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 37 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 10 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 24 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 24 ہزار 900 کیوسک، خیرآباد پل پر …
واپڈا کے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی امد و اخراج کے اعداد و شمار جاری
اسلام آباد۔3اپریل (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی امد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔جمعہ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 37 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 10 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 24 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 24 ہزار 900 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 49 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 49 ہزار 500 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 32 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 17 ہزار کیوسک، دریائے چناب مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 15 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 9 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گی۔آبی ذخائرمیں تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1452.77 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.101 ملین ایکڑفٹ جبکہ منگلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1140.15 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.339 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح چشمہ ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 648.40 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.280 ملین ایکڑ فٹ، ریکارڈ کیا گیا۔









