عراق اور مصر کا امریکا اور ایران کے درمیان دو ہفتے کی جنگ بندی کا خیر مقدم

عراق نےامریکا اور ایران کے درمیان دو ہفتے کی جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئےممالک کے درمیان سنجیدہ اور پائیدار مذاکرات کا مطالبہ کیا۔

بغداد۔8اپریل (اے پی پی):عراق نےامریکا اور ایران کے درمیان دو ہفتے کی جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئےممالک کے درمیان سنجیدہ اور پائیدار مذاکرات کا مطالبہ کیا۔ اردو نیوز کے مطابق کی وزارت خارجہ کی جانب سے بدھ کو ایکس پر کی گئی پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ وزارت اس مثبت اقدام کے ذریعےپائیدار مذاکرات کا مطالبہ کرتی ہے جو تنازعات کی بنیادی وجوہات کو تلاش کرے اور باہمی اعتماد کو مضبوط کرے۔مصر کی وزارت خارجہ نے بھی ایک بیان کے ذریعے جنگ بندی کے معاہدے کو سراہا ہے۔بیان میں مصر کی وزارت خارجہ نے خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) ممالک اور اردن کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے احترام کی اہمیت پر زور دیا اور ان کی خودمختاری کے خلاف کسی بھی اقدام یا خطرے کو مسترد کیا اور خصوصی طور پر ان ممالک اور خود مصر کی سلامتی کے درمیان لنک کا تذکرہ بھی کیا۔