"ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے صفائی ستھرائی اور نالوں کی ڈی سلٹنگ کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے تحصیل نشتر کے علاقوں گجومتہ اور ہلوکی کا دورہ کیا۔”
ڈی سی لاہور کا صفائی ستھرائی، نالوں کی ڈی سلٹنگ کا جائزہ

مزید خبریں
لاہور۔29جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے صفائی ستھرائی اور نالوں کی ڈی سلٹنگ کا جائزہ لینے کیلئے تحصیل نشتر کے علاقوں گجومتہ اور ہلوکی کا دورہ کیا۔
ترجمان کے مطابق دورے کے دوران سی او ایم سی ایل کلیم یوسف، اسسٹنٹ کمشنر نشتر محمد سلیم آسی اور ڈی ایم ڈی واسا سمیت الائیڈ محکموں کے نمائندگان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اے سی نشتر اور ڈی ایم ڈی واسا نے ڈپٹی کمشنر کو صفائی کی مجموعی صورتحال اور نالوں کی ڈی سلٹنگ پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈی سی لاہور نے گجومتہ، ہلوکی اور اطراف کے علاقوں میں گندگی کے پوائنٹس اور پانی کے تالابوں کا معائنہ کیا اور عملے کو کوڑا کرکٹ اٹھانے اور نکاسی آب کے احکامات دیئے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ شہر کو مثالی طور پر صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے مشن پر گامزن ہے، تمام متعلقہ محکمے باہمی تعاون سے کام مکمل کریں اور انتظامی امور میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے فیلڈ افسران کو تاکید کی کہ وہ خود موقع پر موجود رہ کر صفائی اور نکاسی آب کے عمل کی کڑی نگرانی کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور کے ہر کونے میں صفائی کے اعلی معیار کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور تمام ترقیاتی و انتظامی منصوبوں کی مانیٹرنگ وہ خود کر رہے ہیں۔








