فیصل آبادبورڈامتحان میٹرک (اول) سالانہ نتائج کا اعلان 6 اگست کو ہوگا، چیئرمین بورڈ

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کے زیراہتمام ہونے والے امتحان میٹرک کلاس دہم و کمپوزٹ (اول) سالانہ 2026 کے نتائج کا اعلان 6اگست بوقت 10 بجے دن کیا جائے گا۔ پوزیشن ہولڈرز طلبا و طالبات کے ناموں کا اعلان 5اگست بدھ تاہم تقریب تقسیم انعامات 6 اگست کو تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے آڈیٹوریم میں منعقد ہو گی۔

فیصل آباد۔ 29 جولائی (اے پی پی):بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کے زیراہتمام ہونے والے امتحان میٹرک کلاس دہم و کمپوزٹ (اول) سالانہ 2026 کے نتائج کا اعلان 6اگست بوقت 10 بجے دن کیا جائے گا۔ پوزیشن ہولڈرز طلبا و طالبات کے ناموں کا اعلان 5اگست بدھ تاہم تقریب تقسیم انعامات 6 اگست کو تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے آڈیٹوریم میں منعقد ہو گی۔ترجمان بورڈ ساجد نقوی نے اے پی پی کو بتایا کہ تقریب میں پوزیشن ہولڈرز طلبا وطالبات، ان کے سربراہان ادارہ جات، اساتذہ کرام و والدین کے علاوہ شعبہ تعلیم سے وابستہ اہم شخصیات سمیت سیکرٹری بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سلیم تقی شاہ اور کنٹرولر امتحانات پروفیسر رانا عتیق الرحمن بھی شریک ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ تقریب کی صدارت چیئرمین تعلیمی بورڈ فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر رانا بنیامین جبکہ مہمان خصوصی حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق 10 بجے دن رزلٹ آن لائن کریں گے اور اس کے ساتھ ہی رزلٹ بورڈ کی ویب سائٹ www.Bisefsd.Edu.Pk پر بھی اپ لوڈ ہو جائے گا-ترجمان کے مطابق چیئرمین بورڈ پروفیسر ڈاکٹر رانا بنیامین نے بتایا کہ نتائج انتہائی احتیاط، محنت اور حکومت پنجاب کے ایس او پیز کے مطابق تیار کئے گئے ہیں جس میں بظاہر غلطی کا کوئی امکان نہیں تاہم جو بچہ اپنے رزلٹ کے حوالہ سے متذبذب ہو وہ رزلٹ آنے کے بعد 15 دن کے اندر ری چیکنگ کیلئے درخواست دے کر اپنی کاپی خود چیک کرکے تسلی کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کاپی میں کوئی غلطی پائی گئی تو نہ صرف اس کا رزلٹ فوری ریوائزڈ کیا جائے گا بلکہ اس کی ری چیکنگ کی فیس بھی واپس ہو گی- علاوہ ازیں کنٹرولر امتحانات پروفیسر رانا عتیق الرحمن نے کہا کہ پوزیشن ہولڈرز طلباوطالبات کے اعزاز میں ہونے والی تقریب کے تمام تر انتظامات مکمل ہیں تاہم اس بارے میں اگر کسی کو مزید معلومات درکار ہوں تو وہ بورڈ کی ویب سائٹ www.Bisefsd .Edu.Pk پر ملاحظہ کرنے کے علاوہ کنٹرولر امتحانات کے دفتری فون نمبر 0412517710 پربھی رابطہ کر سکتا ہے۔