آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے کل جمعرات کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 2 روپے 24 پیسے فی لٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 390 روپے 62 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے ۔
اوگرا کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان

مزید خبریں
اسلام آباد۔29جولائی (اے پی پی):آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے کل جمعرات کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 2 روپے 24 پیسے فی لٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 390 روپے 62 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے ۔ اسی طرح موٹر اسپرٹ (پٹرول) کی قیمت 75 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 335 روپے 6 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔








