"لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے غیرقانونی کمرشل عمارتوں اور فیس نادہندگان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 105 املاک سربمہر کر دیں۔ ایل ڈی اے کی ٹیموں نے گلبرگ، فیصل ٹاؤن، گلشنِ راوی، کینال روڈ، پونچھ روڈ، مصطفیٰ ٹاؤن اور اعظم ٹاؤن میں آپریشن کے دوران 31 املاک کو سربمہر کیا۔”
ایل ڈی اے غیرقانونی کمرشل عمارتوں، فیس نادہندگان کے خلاف متحرک،105املاک سربمہر

مزید خبریں
لاہور۔29جولائی (اے پی پی):لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نےغیرقانونی کمرشل عمارتوں اورفیس نادہندگان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 105املاک سربمہرکر دی ہیں۔ ٹیموں نے گلبرگ، فیصل ٹائون، گلشن راوی، کینال روڈ، پونچھ روڈ، مصطفی ٹائون اور اعظم ٹائون میں آپریشن کیا اور 31 املاک سربمہرکر دیں۔
غیرقانونی کمرشل استعمال، کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پرگلشن راوی، کینال روڈ اورپونچھ روڈ پر53 املاک سیل کر دیں۔ ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران مصطفی ٹائون اور اعظم گارڈن میں 21 املاک سیل کر دیں۔ سیل کی گئی املاک میں نجی سکول، بیکری، بیوٹی سیلون،ہارڈویئر سٹور،ماربل سٹور،بلڈنگ میٹریل سٹور، کیفے، ریستوران،فوڈ پوائنٹ، فارمیسی، گراسری سٹور، الیکٹرک سٹور، اسٹیٹ آفس، کلینک، فارمیسی، آٹوورکشاپ، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔ آپریشن چیف ٹائون پلانر ون اسد الزمان کی زیر نگرانی کیا گیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پر غیرقانونی کمرشل عمارتوں،کمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔







