انسپکٹرجنرل اسلام آباد پولیس سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت بدھ کو پولیس افسران کی اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں وفاقی پولیس میں بھرتی کے عمل کے حوالے سے کئے جانیوالے انتظامات ، میرٹ اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنانے کیلئے اقدمات کا جائزہ لیا گیا جبکہ میٹنگ میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قیام امن، قانون کی پاسداری سیکورٹی انتظامات ،جرائم کیخلاف اقدامات اور پولیس کی …
آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت پولیس افسران کی اہم میٹنگ، پولیس میں بھرتی کے عمل کا جائزہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔29جولائی (اے پی پی):انسپکٹرجنرل اسلام آباد پولیس سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت بدھ کو پولیس افسران کی اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں وفاقی پولیس میں بھرتی کے عمل کے حوالے سے کئے جانیوالے انتظامات ، میرٹ اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنانے کیلئے اقدمات کا جائزہ لیا گیا جبکہ میٹنگ میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قیام امن، قانون کی پاسداری سیکورٹی انتظامات ،جرائم کیخلاف اقدامات اور پولیس کی مجموعی کارکردگی پر بھی غور کیا گیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق میٹنگ میں آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی،ڈی جی سیف سٹی محمد ہارون جوئیہ، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز محمد عتیق طاہر، ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق، ڈی آئی جی سکیورٹی رانا عمر فاروق، ڈائریکٹر ان چیف بریگیڈیئر ر احمد نواز اور ڈائریکٹر این پی ایف ٹیسٹنگ اینڈ اسیسمنٹ سروس علی عزیز نے شرکت کی ۔ میٹنگ کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں قائم بھرتی ٹیسٹ سینٹرز پر جاری انتظامات، امیدواروں کے لیے فراہم کی جانے والی سہولیات اور ٹیسٹ کے ہر مرحلے کا بھی جائزہ لیا گیا ۔
اس موقع پر انسپکٹرجنرل اسلام آباد پولیس سید علی ناصر رضوی نے وفاقی پولیس میں بھرتی کے پورے عمل میں میرٹ اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنانے، تمام امیدواروں کو یکساں مواقع فراہم کرنے اور ان کے لیے بہترین انتظامات برقرار رکھنے کے احکامات جاری کئے۔آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیساتھ جرائم کے خلاف اقدامات کو مزید موثر اور تیز کیا جائے۔








