وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی وزیر تخفیف غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا وفاقی وزیر سید عمران احمد شاہ کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

مزید خبریں
اسلام آباد۔9اپریل (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی وزیر تخفیف غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے مرحومہ کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انکے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔ وزیراعظم نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔








