پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبے بھر میں فوڈ سیفٹی کو بہتر بنانے کے لئے عملی اقدامات تیز کر دیئے ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق خوراک میں جعلسازی کے خاتمے کے لئے جدید مانیٹرنگ سسٹم اور موثر لائحہ عمل تیار کر لیا گیا ہے۔
خوراک میں جعلسازی کے خاتمے کے لئے جدید مانیٹرنگ سسٹم اور موثر لائحہ عمل تیار کر لیا گیا ، ڈی جی فوڈ اتھارٹی

مزید خبریں
لاہور۔9اپریل (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبے بھر میں فوڈ سیفٹی کو بہتر بنانے کے لئے عملی اقدامات تیز کر دیئے ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق خوراک میں جعلسازی کے خاتمے کے لئے جدید مانیٹرنگ سسٹم اور موثر لائحہ عمل تیار کر لیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دودھ، گوشت، پانی، آئل اور گھی کے معیار کو یقینی بنانے اور ٹریسیبلٹی کے لئے آن لائن پورٹلز متعارف کروائے گئے ہیں، جبکہ فوڈ ہینڈلرز کی پیشہ ورانہ مہارت بڑھانے کے لئے اب تک5 لاکھ59 ہزار593 افراد کو تربیت دی جا چکی ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق مہم کے دوران 13 لاکھ63 ہزار198 فوڈ یونٹس کی چیکنگ کی گئی جن میں سے4 ہزار390 کو خلاف ورزیوں پر بند کیا گیا جبکہ دودھ، گوشت اور دیگر اشیا میں جعلسازی پر2 ہزار 624 مقدمات درج کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ گوشت کی پیداوار میں اضافے کےلئے اعلی نسل کے مویشیوں کی افزائش اور بریڈ امپروومنٹ پروگرامز پر کام جاری ہے جبکہ تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں جدید فوڈ لیبارٹریز کے قیام کا عمل بھی جاری ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق یہ اقدامات صرف منصوبہ بندی تک محدود نہیں بلکہ پنجاب میں محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کےلئے عملی شکل اختیار کر رہے ہیں ۔








