سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سردار اویس لغاری کے گھر آمد، خوشدامن کے انتقال پر اظہار تعزیت

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کے گھر گئے اور ان کی خوشدامن کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ۔ جمعرات کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے سردار اویس احمد خان لغاری اور ان کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا

اسلام آباد۔9اپریل (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کے گھر گئے اور ان کی خوشدامن کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ۔ جمعرات کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے سردار اویس احمد خان لغاری اور ان کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مرحومہ کا انتقال سوگوار خاندان کے لئے ایک ناقابلِ تلافی نقصان اور بڑا صدمہ ہے،غم اور دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہوں۔انہوں نے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی ۔