ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے لیے خوش آئند پیش رفت ہے۔ اس نازک مرحلے پر پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی دانشمندانہ حکمت عملی، فعال سفارتکاری اور امن کے لیے مخلصانہ کاوشیں قابلِ تحسین ہیں
جنگ بندی نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے لیے خوش آئند پیش رفت ہے،مخدوم سید احمد محمود

مزید خبریں
لاہور۔9اپریل (اے پی پی):ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے لیے خوش آئند پیش رفت ہے۔ اس نازک مرحلے پر پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی دانشمندانہ حکمت عملی، فعال سفارتکاری اور امن کے لیے مخلصانہ کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔ پی پی پی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود اور چیف کوآرڈینیٹر عبدالقادر شاہین نے جمعرات کو اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے انتہائی سنجیدہ، متوازن اور دور اندیش کردار ادا کرتے ہوئے عالمی سطح پر پاکستان کو ایک ذمہ دار، امن پسند اور موثر ریاست کے طور پر منوایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی ایک بڑے انسانی المیے کی صورت اختیار کر سکتی تھی۔ معصوم جانوں کا ضیاع، خطے میں عدم استحکام اور عالمی امن کو لاحق خطرات اس بات کے متقاضی تھے کہ کوئی بااعتماد ملک آگے بڑھ کر مصالحتی کردار ادا کرے، پاکستان نے نہ صرف بروقت سفارتی اقدامات کیے بلکہ کلیدی کردار ادا کیا، جو ایک بڑی سفارتی کامیابی ہے۔








