ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار افسوس
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار افسوس

مزید خبریں
اسلام آباد۔9اپریل (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے مرحومہ کے انتقال کو ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے سوگوار خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ ملک محمد احمد خان اور ان کے اہلِخانہ کے دکھ اور صدمے میں برابر کے شریک ہیں۔سیدال خان ناصر نے مرحومہ کے درجات کی بلندی ،مغفرت اور سوگواران کو یہ صدمہ صبر و تحمل کے ساتھ برداشت کرنے کی دعا کی۔








