آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔9اپریل (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم بعد از دو پہر شمال مشرقی بلو چستان اور زیریں خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا ، کشمیر، پنجاب، اسلام آباداور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوادیر (لوئر 16، اپر 12)، مالم جبہ، کاکول ، پاراچنار 08، پٹن ، بنوں 02، کالام ، پشاور سٹی 01، کشمیر: کوٹلی 12،راولاکوٹ 09، مظفر آباد (سٹی 05، ائیرپورٹ03)، گڑھی دوپٹہ 02، پنجاب: راولپنڈی (کچہری 12)،منگلا ، جہلم 03، مری 02،اسلام آباد (سید پور، ایئرپورٹ01)، منڈی بہائوالدین،

ٹی ٹی سنگھ 01، گلگت بلتستان: بگروٹ 03 اور بونجی میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔جمعرات کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : چھور ، مٹھی 39،شہید بینظیرآباد، دادو اور ٹھٹھہ میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔